راولپنڈی میٹرو سٹیشن

کورونا وائرس خطرات میں اضافہ، راولپنڈی میٹرو سٹیشن پر مشتبہ مریض

راولپنڈی(عکس آن لائن ) کورونا وائرس خطرات میں اضافہ،میٹرو سٹیشن پر مشتبہ مریض سامنے آگیا، مشتبہ مریض کی حالت بگڑنے سے میٹرو بس سیڑیوں میں ہی نڈھال ہوگیا،

مشتبہ مریض میں کورونا وائرس علامات ظاہر ہونے پر میٹرو بس عملہ کی جانب سے 1166 پر رابطہ کیا گیا ۔

وزارتِ صحت کی ٹیم نے آئی جے پی سٹیشن پہنچ کر مشتبہ مریض کی سکیننگ کی اور پمز ہسپتال منتقل کر دیا ۔ 1166 ٹیم کی جانب سے میٹرو بس عملہ کو مریض کی چھوئی ہوئی تمام اشیاء کی صفائی کی ہدایت کر دی ،

مشتبہ مریض کو دیکھ کر میٹرو بس مسافروں اور عملہ میں خوف وہراس پھیل گیا،مشتبہ مریض راولپنڈی سے اسلام آباد کا سفر کر رہا تھا۔ مریض کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں بھی پریشانی کا شکار ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں