گورنر پنجاب

کورونا وائرس، روزگار ختم ہونے سے کروڑوں افراد مشکل میں ہیں، گورنر پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے پاس کسی چیزکی کمی نہیں، لاکھوں کی تعداد میں این 95 ماسک، حفاظتی لباس اور فیس شیلڈز آ رہی ہیں۔

روزگار ختم ہونے سے کروڑوں افراد مشکل میں ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ قوم کورونا کے خلاف ڈاکٹروں کی خدمات کبھی فراموش نہیں کرے گی، ڈاکٹروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، انسداد کورونا کوششوں میں شریک تمام اداروں کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا بھی مشکور ہوں،

ریسکیو اہلکار مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، طبی عملہ کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے۔گورنر چودھری سرور نے کہا کہ روزگار ختم ہونے سے کروڑوں افراد متاثر ہیں، راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے 10 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے، رمضان تک 5 لاکھ راشن بیگ تقسیم کرنے کا ہدف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں