انقرہ (عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 16 مئی سے4 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لاک ڈاؤن 19 مئی یعنی منگل کے اختتام پر ختم ہو گا۔
اس بات کا اعلان ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت انقرہ، استنبول شہر اور ازمیر میں سفری پابندیاں برقرار رہیں گی جبکہ مزید 9 شہروں میں بتدریج نرمی کرتے ہوئے یہ پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔