جوہانس برگ(عکس آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کا دورہ ملتوی کردیا۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انگلش ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا ملتوی کردیا ہے، پہلا ون ڈے 2 بار ری شیڈول کرنے کے بعد دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار جنوبی افریقی کھلاڑی اور دوسری بار انگلش ٹیم کے کیمپ سے 2 پازیٹو کیس سامنے آئے جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کی مشاورت سے دورہ ملتوی کیا گیا، ون ڈے سیریز کے نا ہونے سے جنوبی افریقی کرکٹ کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کا نقصان ہوگا۔کیپ ٹاو¿ن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں دونوں ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں تاہم اب انگلش ٹیم کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔ ون ڈے سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مذہب کے معاملے پر جرات مندانہ فلم کرنا چاہتا ہوں، نصیر الدین شاہ
- شادی میں تاخیر کی وجہ کیرئیر ہونا چاہئے، اشنا شاہ
- وزیراعظم، کابینہ کو سامنے بٹھانے کی بات ججوں کے منصب کے مطابق ہے، نہ آئین و قانون کے، وزیر قانون
- دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی
- وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفارتخانہ آمد، ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت