گھروں میں نماز

کورونا وائرس،تاجکستان میں مسلمانوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی تلقین

دوشنبے (عکس آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے تاجکستان میں مسلمانوں کوگھر میں نماز ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاجکستان کی حکومت نے گزشتہ روز اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاط کے طور پر مساجد میں نمازادا کرنے سے گریز کریں ، حالانکہ وسطی ایشیائی ملک نے ابھی تک کسی کیس کی اطلاع نہیں دی ہے۔

مذہبی امور سے متعلق ریاستی کمیٹی کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کیا ہے کہ مسجد میں حاضری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے ، لیکن کوروناوائرس کی وجہ سے متعدد اماموں نے تجویز دی ہے کہ کچھ عرصے تک نماز گھروں میں ادا کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں