این آئی ایچ

کورونا وائرس،این آئی ایچ کو ملک بھر سے ٹیسٹ کیلئے 157 نمونے موصول

اسلام آباد(عکس آن لائن ) این آئی ایچ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کےلئے ملک بھر سے 157 نمونے موصول ہوئے ، ان میں 4 سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کو دنیا بھر میں موت تقسیم کرنے والے مہلک ترین کورونا وائرس کے ٹیسٹ کےلیے ملک بھر سے ڈیڑھ سو زائد نمونے موصول ہوئے ہیں، 153 نموموں کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ 4 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کو سب سے زیادہ 60 فیصد نمونے پنجاب سے موصول ہوئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے کورونا ٹیسٹ کےلئے کوئی نمونہ موصول نہیں ہوا۔ دارالحکومت اسلام آباد سے موصول ہونے والے 47 نمونوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق پایا گیا ہے جبکہ صوبہ سندھ سے موصول 16 نمونوں میں سے 2 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں