پاکپتن

کورونا موذی وائرس ، اللّٰہ عالمِ اسلام اور پوری دُنیا سے اس کا خاتمہ فرمائے،مفتی اقبال کھرل

پاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن)خطیبِ اعظمٰ دربار حضرت میاں میر علامہ مفتی محمد اقبال کھرل کی

صوبائی جنرل سیکرٹری پریس کلبز یونٹی آف پنجاب حسن عباس بخاری کے ہمراہ

دربار بابا فرید پر حاضری اولیاءاللّٰہ کے دربارات پر حاضری سے دلی سکون ملتا ہے.

حاضری کے دوران علامہ مفتی اقبال کھرل نے ملک و قوم کے لئے خصوصی دُعا کی ،

کورونا وائرس ایک موذی وائرس ہے ،جس سے ہر انسان کو بچنا چاہیئے .

اور حکومتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے ،دُعا ہے کہ اللّٰہ عالمِ اسلام اور پوری دُنیا سے اس کا خاتمہ فرمائے.

حاضری کے دوران دربار بابا فرید کے خطیب مولانا سعید احمد،

پولیس ملازم عاشق حسین، فیصل آباد سے شیخ مزمل حسین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں