ڈبلیو ایچ او

کورونا عالمگیر وبا تاحال صحت کی ہنگامی صورتحال ہے، ڈبلیو ایچ او

جنیوا (عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او، کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کو عالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورتحال سمجھتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ایسے ممالک میں کورونا کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں کے صحت نظام غیر مستحکم ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے صدر دفتر میں ایک اخباری کانفرنس میں بتایا کہ کورونا عالمگیر وبا تاحال صحت کی ہنگامی صورتحال ہے ۔

انہوں نے کہا، ’’جیسا کہ ہم نے وبا کے آغاز سے ہی واضح طور پر کیا ہے ویسا ہی ہم ممالک سے کہتے رہیں گے کہ وہ ہر متاثرہ فرد کا پتا لگا کر اْسے الگ تھلگ کرنے، ٹیسٹ کرنے، اس کا علاج کرنے اور متاثرین سے رابطے میں آنے والے افراد کا سراغ لگانے کے جامع اقدامات پر عمل درآمد کریں‘‘۔

واضح رہے ڈبلیو ایچ او نے تین ماہ سے زیادہ عرصہ قبل اس عالمگیر وبا کو عوامی صحت کی ہنگامی حالت قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں