پاک فوج

کورونا سے نمٹنے کے لئے پاک فوج بھی مصروف عمل

راولپنڈی(عکس آن لائن ) کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے پاک فوج ملک کے طول وعرض پر اپنے فرائض انجام دہی میں مصروف عمل ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے مختلف سرحدی داخلی راستوں سمیت بین الاقوامی سرحدوں پر نقل وحرکت کی نگرانی کر رہے ہیں،پنجاب کے چونتیس اضلاع میں مشترکہ چیک پوسٹیں اورپٹرولنگ کی جارہی ہے جبکہ سندھ کے انتیس اضلاع میں بھی تمام داخلی اورخارجی مراکز کی نگرانی جاری ہے۔پاک فوج کے زیراہتمام بلوچستان کے علاقے تفتان میں چھ سو افراد کے لئےقرنطینہ مرکز قائم کیاگیاہے،اسی طرح چمن میں آٹھ سو پانچ خیموں پرمشتمل قرنطینہ مرکز جبکہ چمن کے گاوں کلی فیضو میں تین سو افراد کیلئے کنٹینرز میں اور لنڈی کوتل میں پندرہ افراد کے لئےقرنطینہ مرکزکزقائم کیئے گئے ہیں،اسی طرح لاہور، فیصل آباد، ملتان اور کراچی میں ایکسپو سینٹرز میں قائم قرنطینہ مراکز میں فوجی جوان سول انتظامیہ کی مستعدی سے معاونت کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے دس اضلاع میں قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے نو اضلاع ا?واران، چاغی، لسبیلہ، قلات، گوادر، سبی، خضدار، نوشکی کے علاقوں میں فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں،خیبرپختونخواہ کے چھبیس اضلاع میں پاک فوج کےجوان خدمات انجام دے رہے ہیں، پاک فوج کی جانب سے چار ہزار مشتبہ کیسز کی اسکریننگ بھی کی جاچکی ہے۔

آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خنجراب پاس کے راستہ سے چین سے درآمد ہونے والے پانچ وینٹی لیٹر، ماسک، میڈیکل اورٹیسٹنگ کٹس سمیت دیگر طبی آلات کی منتقلی جاری ہے جبکہ پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہمسایہ ملک چین سے مختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں