اسد عمر

کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد اسد عمر کی واپسی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں کور ونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلا س کی صدارت کی اور کور ونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔

پیر کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور سیکرٹری صحت عامر خواجہ اجلاس میں شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پر بریفنگ دی گئی ،چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق بھی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں