فیس ماسک

کورونا سے بچنے کیلئے عام ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،ماہر متعدی امراض

کراچی(عکس آن لائن) ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسما نسیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے این 95 ماسک کی ضروت نہیں اور عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسما نسیم نے کہا کہ وائرس کی موجودگی پریشانی کا باعث ہے اور دنیا اس سے پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچنے کا حل احتیاط ہے، وائرس سے بچنے لیے ضروری ہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔ڈاکٹر اسما نسیم نے کہاکہ جو لوگ صحت مند ہیں ان کے لیے ضروری نہیں کہ وہ ماسک پہنیں جب کہ کورونا وائرس کے لیے این 95 ماسک کی بالکل ضرورت نہیں، عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں