کورونا

کورونا سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں رہی ہے، این سی او سی

اسلام آباد (عکس آن لائن)نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں 48 فیصد رہی ہے۔این سی او سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبوں کے لحاظ سے کورونا سے اموات کی شرح پنجاب کے بعد سندھ میں 24.68 فیصد رہی ہے ،خیبر پختونخوا میں 19.32 اور بلوچستان میں 1.4 رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق شہروں میں کورونا سے باعث سب سے زیادہ اموات 20فیصدشرح سیکراچی میں ہوئی ہیں جس میں 4 ہزار 505 افراد عالمی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں تاہم لاہور میں شرح اموات 19.5 فیصد رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں