امتحانات ملتوی

کورونا خطرات،پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے

لاہور (عکس آن لائن)کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے رات گئے فیصلہ تبدیل کرلیا۔

محکمہ ہائیرایجوکیشن کے مطابق 14مارچ سے کوئی امتحان نہیں ہوگا، نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ کرونا وائرس سے بچا کیلئے اقدامات کرتے ہوئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی کالجز بند کرنے کاحکم دے دیا ہے۔تمام ہاسٹلز کو خالی کرانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ یونیورسٹی اسپورٹس لیگ کے تمام میچز بھی منسوخ کردیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں