کورونا ایس او پیز

کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے ہی ہم اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں،ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن) کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے ہی ہم اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ ملک محمد وقاص نے امن کمیٹی کے ممبران و تاجران سے کورونا ایس پیز پر عمل درآمد کے لیے اجلاس کے دوران کیا

انہوںنے کہا کہ کورونا کی حالیہ لہر انتہائی خطر ناک ہے عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ماسک کا استعمال لازمی کریں ،اور سماجی فاصلے کو ترجیح دیں اس موقع پر صدر تاجران مہر بشیر احمد ، چوہدری ظہور احمد ، صدر پریس کلب ملک نذیر اعوان ، اختر خان بلوچ ، ملک رشید اعوان ، چوہدری طارق آرائیں ،خالد محمود چدھڑ ۔ ملک غلام رسول، چوہدری مشتاق شاہین ،خالد محمود و دیگر نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں