ہمایوں سعید

کوروناوائرس کے خاتمے کیلئے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کرنے کی ضرورت ہے، ہمایوں سعید

لاہور(عکس آن لائن)اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی دعاؤں میں مصروف ہوں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کا آغازعمرے کی سعادت سے کیا تھا اور اب رمضان میں روزہ، نماز، زکوٰۃ سمیت دیگر عبادات کا احسن طریقے سے اہتمام کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پرستاروں سے درخواست ہے کہ اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت اور توبہ استغفار کرکے اللہ تعالی سے معافی مانگیں تاکہ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضورگڑگڑا کرملک میں امن وسلامتی کی خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں