جنیوا(عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ اسے کوروناوائرس کی ویکسین تیار
کرنے کیلئے اگلے بارہ ماہ کے دوران اکتیس ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ہے۔
امداد فراہم کرنے کے حوالے سے بڑے سربراہ اجلاس سے قبل عالمی ادارہ صحت
اور اس کے شراکت داروں کے عہدہداروں نے جینوا میں صحافیوں کو حال ہی میں اعلان کردہ پروگرام سے آگاہ کیا.
جس کے ذریعے علاج کیلئے دوا کی تیاری کے عمل کو تیز کیا جائے ،
جس کو COVID-19 تک رسائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔