لاہور (عکس آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، ہسپتال ڈائریکٹرزپاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ تازئین ضیاء، ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل، چیئرمین سی ایگ ڈاکٹرمحمودشوکت، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرافتخاراحمد، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، ایم ایس مینٹل ہسپتال ڈاکٹراشرف ودیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرزیاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے ادویات، پلازمہ تھریپی، آئی سی یوز، ایچ ڈی یوز، آپریشن رومز، وینٹی لیٹرز کی تعداد ودیگر طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔تمام وائس چانسلرز، پرنسپلزاورایم ایس حضرات نے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس کے داخل مریضوں اوران کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرپروفیشنلز اورسرکاری ملازمین کیلئے بستروں کومختص کردیاگیاہے۔ ہیلتھ کئیرپروفیشنلزاپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیرکوروناوائرس کے مریضوں کی خدمت کررہے ہیں۔کوروناوائرس کاشکارہیلتھ پروفیشنلزکے بہترین علاج کویقینی بنایاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدکوروناایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ ہرگزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج بارے سفارشات پیش کر رہا ہے۔ ٹوسیلوماب کے ٹرائلزکے بعداب باقاعدہ استعمال سے کوروناوائرس کے مریضوں میں مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت پنجاب اورانجکشن بنانے والی متعلقہ کمپنی کے مابین ایک ٹیکہ کی قیمت پراتفاق ہوگیاہے۔ ریسکیو1122 کوعوام کی سہولت کی خاطراپنی سروسزمزیدکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج اوراعدادوشمارکاروزانہ کی بنیادپرتفصیلی جائزہ لیاجارہاہے۔