کوروناریلیف ٹائیگر فورس

کوروناریلیف ٹائیگر فورس، 48 گھنٹوں میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوزکرگئی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 2 دن میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ ملک بھر سے9 ہزار سے زائد خواتین رضا کاربھی ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ 2 دن میں رجسٹرڈنوجوانوں کی تعداد4لاکھ سے تجاوزکرگئی، اب تک 4 لاکھ 8 ہزارسے زائد نوجوانوں نے ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرا لی ہے جبکہ ملک بھرسے9 ہزارسےزائد خواتین رضا کاربھی ٹائیگرفورس کا حصہ بنیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے 2 لاکھ 76 ہزار ، سندھ سے 62 ہزار 839 نوجوانوں ، خیبر پختونخوا سے 52 ہزار 171 نوجوان اور وفاقی دارالحکومت سے 6 ہزار408 نوجوان رضا کارٹیم کاحصہ بن گئے ہیں۔

عثمان ڈار نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر سے 4173 ،بلوچستان سے3013نوجوان ٹائیگرفورس میں شامل ہوئے جبکہ گلگت بلتستان سے رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد1549 ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ خواتین کی سب سے زیادہ شمولیت پنجاب اور سندھ سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں