عارف لوہار

کوئی بھی پل ایسا نہیں گزرا جب والد محترم کو یاد نہ کیا ہو ‘ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن) معروف فوک گلوکارعالم لوہارمرحوم کی 43ویں برسی منائی جائے گی ۔ اس مناسبت سے ان کے صاحبزادے معروف گلوکار عارف لوہارکی جانب سے اپنی رہائشگاہ پرقرآن اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواح میں پید اہوئے ، ان کے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی چار سو پھیلی ہے ۔عالم لوہار نے تھیڑ کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا آغا ز کیا۔ انہوں نے ہیر وارث کو چھتیس مختلف انداز میں گایا، عالم لوہار کو گانے کی صنف جگنی کا موجد بھی سمجھا جا تاہے ۔

وہ 3 جولائی1979کو ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔گلوکار عالم لوہار کے صاحبزادے نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میری زندگی میں کوئی بھی پل ایسا نہیں گزرا جب اپنے والد محترم کو یاد نہ کیا ہو ۔ میرے والد کا فن ہی میرا اثاثہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرا اس سے دلی لگائو ہے ۔ جب تک سانسیں باقی ہیں میں اپنے والد کی نسبت اس فن سے وابستہ رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں