یاسر شاہ

کوئی بتاسکتا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کہاں ہیں ،مکی آرتھر

اسلام آباد (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کوئی بتاسکتا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کہاں ہیں ۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ یاسر شاہ کہاں ہے؟ اگر وہ فِٹ ہے تو اسے پاک آسٹریلیا سیریز میں کیوں نہیں کھیلایا جارہا۔؟مکی آرتھر نے اپنے ٹوئٹ میں یاسر شاہ کو ٹیگ بھی کیا ، اور ہیش ٹیگ پاک آسٹریلیا کا استعمال بھی کیا۔

ایک اسپورٹس صحافی نے مکی آرتھر کو بتایا کہ جب پہلے ٹیسٹ سے قبل بابر سے یاسر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یاسر کو فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں قومی کرکٹر یاسر شاہ پر زیادتی کیس میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے بے گناہی ثابت ہونے کے بعد بدنام کرنے والوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں