فرخ حبیب

کم آمدن والے افرادکوگھربنانے کے لئے 20لاکھ تک قرض دیاجائے گا،فرخ حبیب

فیصل آباد(عکس آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کم آمدن والے افرادکوگھربنانے کے لئے 20لاکھ تک قرض دیاجائے گا، کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے غریبوں کوبلاسودقرضے دیں گے،سندھ اوربلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے بجٹ میں پیسے رکھے گئے،ن لیگ نے ملک کودیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑا،

اتوار کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اقتدارسنبھالتے ہی حکومت کوبے شمارچیلنجزکاسامناتھا،ن لیگ نے ملک کودیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑا،وزیراعظم کی نیت صاف تھی اس لیے ملکی معیشت اب درست سمت میں ہے،ن لیگ کے دورمیں زرعی پیداوارنہ ہونے کے برابرتھی، فرخ حبیب نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے غریبوں کوبلاسودقرضے دیں گے،سندھ اوربلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے بجٹ میں پیسے رکھے گئے،پی ٹی آئی حکومت این ایف سی کے تحت صوبوں کوبڑاحصہ دے رہی ہے،اب صوبوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس فنڈکونچلی سطح پرمنتقل کریں، فرخ حبیب نے کہا کہ کم آمدن والے افرادکوگھربنانے کے لئے 20لاکھ تک قرض دیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں