حافظ آباد( نمائندہ عکس آن لائن) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے درےائے چناب کے حفاظتی
بند اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لیے قائم کیے جانے والے فلڈ ریلیف سنٹر ٹاہلی گورائیہ کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 11صبغت اللہ،محکمہ انہار سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران
بھی انکے ہمراہ تھے۔کمشنر نے پنڈی بھٹیاں کے قریب دریائے چناب کے حفاظتی بند کے دورہ کے موقعہ پر محکمہ انہار کے افسران
کو ہدایت کی کہ بند کی تعمیر و مرمت اور دیگر ضروری کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو ریت،
پتھر اور دیگر میٹریل کا ستعمال کر کے بند کو ہر لحاظ سے مضبوط کیا جائے ۔اس موقعہ پر محکمہ انہار کے افسران نے کمشنر کو
دریائے چناب میںپانی اور حفاظتی بند کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے فلڈ ریلیف سنٹر
ٹاہلی گورائیہ کا بھی دورہ کیا ۔کمشنر نے ریسکیو 1122،محکمہ صحت،لائیو سٹاک،سول ڈیفنس کی جانب سے لگائے جانے والے
اسٹالز کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے محکمہ صحت کے
افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ادویات کا سٹاک ضرور موجود ہو نا چاہیے انہوں نے لائیو سٹاک
کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ جانوروں کی ادویات،ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ انکے چارے کا بھی انتظام کیا جا نا چاہیے۔
اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے انہیں بتایا کہ تمام متعلقہ محکموںکی کار کردگی اور انتظامات کے جائزہ کے لیے
ہیڈ ساگر کے مقام پر فرضی مشقیں بھی کی گئی ہیں اور کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال کے لیے تمام محکموں کو تےاریاں
مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کی
تےاریاں مکمل ہیں او ر اس سلسلہ میں ضلع بھر میں 6فلڈ ریلیف سنٹرز قائم کر کے وہاں ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122صبغت اللہ نے کمشنر کو ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے حوالہ سے بریفننگ بھی دی