کمشنر ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ ۔”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے لئے جاری کاوشوں کا معائنہ کیا

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن)کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ ۔”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں صفائی ستھرائی کے لئے جاری کاوشوں کا معائنہ کیاشہر کے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے اور محفوظ انداز میں تلف کئے جانے والی جگہوں کا بھی معائنہ کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر نادر چٹھہ نے ” خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھانے پر ضلعی انتظامیہ کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہروں اور قصبات کو صاف ستھرا بنانے ،کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے ،سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی ،وال چاکنگ کے خاتمہ ،بینرز اور سٹیمرز کو ہٹانے اور سیوریج سسٹم کی بحالی اور مرت کے لئے جس منفرد پروگرام کی بنیاد رکھی ہے اس کو کامیاب بنانے کے لئے ہر محکمہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے افرادی قوت اور مشینری کو مربوط نظام کے تحت کام میں لایا جائے تاکہ مقررہ مدت میں بہتر نتائج سامنے آ سکیں عوام کو میونسپل سر و سز کی فراہمی کے لئے بلدیاتی اداروں کو تسلسل سے کاوشیں جاری رکھنا ہیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ٹیمیں شاباش کی مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنی استعداد کار سے بڑھ کر خدمت سر انجام دی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ضلع کی تینوں تحصیلو ں میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت اب تک کئے گئے اقدامات ،ان کے نتائج خدمت ایپ کے ذریعے آنے والی شکایات اور تجاویز کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی کمشنر ساہیوال ڈویژن نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے عوامی خدمت کا یہ بہترین نمونہ ہے

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فیڈ بیک کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کو بتدریج بہتر کرے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اجتماعی کاوشوں سے اپنے شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانا ہے اس عوامی بھلائی کے منصوبہ میں عام شہریوں کو شامل کرنے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے ایم جناح روڈ ،بے نظیر روڈ، جی ٹی روڈ ،اکبر روڈ،شہر سے باہر نئی تجویز شدہ کوڑا کرکٹ تلف کی جگہ کا دورہ کیا بعد ازاں کمشنر ساہیوا ل ڈویژن نادر چٹھہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اس مو قع پر انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہو لیات سے متعلق دریافت کیا انہوں نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا علاوازیں کمشنر ساہیوال نے ڈسٹر کٹ پبلک سکول اینڈ کالجز میں پٹواریوں کی اسامیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا انہوں نے امید وارون کے ٹیسٹ دینے کا مشاہدہ کیا اور امید واروں سے گفتگو بھی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں