کمالیہ سبزی منڈی

کمالیہ سبزی منڈی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیورج کے گندے پانی سے لوگوں کا گزرنا محال

کمالیہ(نمائندہ عکس آن لائن)کمالیہ سبزی منڈی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیورج کے گندے پانی سے لوگوں کا گزرنا محال دریا کا منظر آنے لگا چند سال پہلے بننے والی نئی سڑک کئی سوالات اٹھا رہی ہے آخر قصوروار کون ؟ تفصیل کے مطابق کمالیہ نیو سبزی منڈی روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ سیورج کا گندا پانی دریا کا منظر پیش کر رہا ہے لوگوں کا راستے سے گزرنا بھی محال ہے

چند سال پہلے (ن) لیگ کی حکومت میں بننے والی نئی سڑک نیو سبزی منڈی روڈ پر انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ایسے لگتا ہے کہ اس میں مٹریل بہت ہلکا قسم کا ڈالا گیا اور ٹھیکدار نے بھی دل کھول کر کرپشن کے ریکارڈ قائم کئیے آخر یہ سڑک اتنی جلدی کیوں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی کوئی بھی اس پر بول نہ سکا جبکہ عوام کے ذہنوں میں بہت سارے سوال اٹھ رہے ہیں جبکہ نیو سبزی منڈی روڈ پر بہت ساری گاڑیوں کا آنا جانا ہے مگر موجودہ ایم این اے یا ایم پی اے نے بالکل توجہ نہ دی جبکہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بھی موجودہ حکومت کا ہے

پاکستان سروے میں عوام کا ملا جلا رد عمل یہ ہے کہ یہ سیاسی بنیادوں پر دوبارہ سڑک نہیں بنائی جا رہی مگر یہ ایک کمرشل ادارہ ہے جہاں پر لاکھوں روپے اور کروڑوں روپے کا کارو بار ہوتا ہے تو لہذا آڑھتی حضرات حکومت کو ٹیکس فراہم کرتے ہیں تو حکومت کا بھی فرض ہے کہ ان کو بنیای سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور وہاں کے مسائل فوری طور پر حل کئیے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں