کمالیہ

کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی ہدایت پر لاک ڈاون پر عملدرآمد

کمالیہ (نمائندہ عکس آن لائن )کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی ہدایت پر لاک ڈاون پر عملدرآمد، میونسپل عملہ و پولیس دکانیں بند کروا رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں لاک ڈاون لگادیا گیا اس سلسلہ میں عملدرآمد کروانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے میونسپل عملہ و پولیس کے جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جو بازار میں اشیاءضروریہ کے علاہ کھولی جانے والی دوکانوں کو بند کروارہے ہیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے تاجر برادری سے کہا کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس ماسک پہن کر گھر سے باہر نکلیں، سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھیں اور صابن سے ہاتھ بار بار دھوئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں