کماد

کماد کی پیداوار میں اضافہ ، رعائتی زرعی مشینری و آلات کے حصول کے لئے کاشتکاروں سے 28جنوری تک درخواستیں طلب

راولپنڈی (عکس آن لائن):وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے 300 ارب روپے کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ ان منصوبوں میں کماد کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت 1 ارب 73 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو مخصوص زرعی آلات50 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ 5 سے 25 ایکڑ اراضی کے مالک کاشتکاروں سے زرعی آلات و مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی کے لئے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔ اس ضمن میں درخواست گزار فارم پر درج تمام شرائط پر عملدرآمد کا پابند ہوگا۔ کاشتکار درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت کاشتکار چزل پلو، شوگر کین پلانٹر، ارل ہل اپ شوگر کین ریجر اور گرینولر پیسٹی سائیڈ ایپلیکیٹر سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ تمام درخواستیں تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں 28 جنوری 2022 تک وصول کی جائیں گی۔ درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد قرعہ اندازی ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں ہوگی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے صوبہ میں گنے کی اوسط پیداوار میں 200 من فی ایکڑ کا اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں