کمادکی کٹائی

کمادکی کٹائی15جنوری کے بعد کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موہڈھی فصل رکھنے کیلئے کمادکی کٹائی15جنوری کے بعد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ جن کھیتوں میں موہڈھی فصل رکھنی ہو اس کی کٹائی مذکورہ تاریخ سے قبل نہ کی جائے تاہم جہاں سے فصل نہ رکھنا درکار ہو اس کھیت کو فوراً تیارکرکے کوئی وقت ضائع کئے بغیرگندم کی کاشت کردی جائے تاکہ مناسب پیداوارحاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کمادکی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کومدنظررکھ کر کی جائے اور ستمبرکاشت‘موہڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام کو پہلے جبکہ درمیانی اوردیر سے پکنے والی اقسام کو بعدمیں برداشت کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ گناکاٹنے کے بعدتاخیر سے ملوں کو سپلائی کے باعث اس کے وزن اور ریکوری میں بھی کمی آجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں