کلین اینڈ گرین مہم

کلین اینڈ گرین مہم کے حوا لے سے ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک کی قیادت میں آگاہی ریلی

نارووال(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجا ب کے ویژن صاف ستھرا پنجا ب کے تحت جا ری کلین اینڈ گرین مہم کے حوا لے سے ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک کی قیادت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ز ہسپتا ل سے جسٹر بائی پاس تک ایک آگاہی ریلی نکا لی گی جس میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر محمد ذوا لفقار احمد ،اے ڈی سی آر عثما ن طا ہر جپہ ،اسسٹنٹ کمشنر عمر افتخار شیرازی ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر لو کل گورنمنٹ محمد آصف تارڑ ،چیئر مین زکو ة عشر کمیٹی خا لد جا وید سٹھیا لہ کے علاوہ ہیلتھ ،تعلیم ، سو شل ویلفیئر ،زراعت ،انڈسٹری ، ریو نیو ،پا پو لیشن ،بلڈنگز ،ہا ئی وئیز، میو نسپل کمیٹیز،واٹر مینجمنٹ ،لا ئیو سٹا ک ،ریسکیو 1122,سو ل ڈیفنس و دیگر محکمو ں کے افسران سمیت مختلف سکو لو ں کا لجو ں کے طلبا ء، سیا سی ،سما جی ،مذہبی اور صحا فتی تنظیموں کے نما ئند گا ن نے کثیر تعدا د میں شر کت ۔

ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک نے ریلی کے شرکا ءسے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ خو شحال اور صاف ستھر ا پنجا ب ہی وطن عز یز کی تر قی و خو شحا لی کی ضما نت ہے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہماری اصل منزل ہے لہذااس مہم کو کا میا ب بنا نے کے لیے معا شرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ، کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع کی تینو ں تحصیلو ں سمیت تما م شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،سیوریج کی بہتری ،نالوں کی صفائی ،پارکوں کی حالت بہتر بنانا ، شجر کار ی ،سڑکوں اور چوکوں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو صاف کیا جائے گا لہذا تمام سرکاری و نجی اداروں سمیت معا شرے کا ہر فرد اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ میں تما م سٹاف کو مبا ر کبا د پیش کر تا ہو ں جو علی الصبح اپنی نیند اور بچوں کو چھوڑ کر سخت سردی میں وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کلین اینڈ گرین مہم کو کا میا ب بنا نے کے لیے اپنا حصہ ڈا ل رہے ہیں جبکہ دیگر تما م محکمو ں کے ساتھ ساتھ با لخصو ص پر نٹ و الیکٹر انک میڈ یا کے نما ئند گا ن اپنا مثبت کر دار ادا کر رہا ہے جسے کسی صورت فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا،ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ اس مہم میں انفراد ی اور اجتما عی طور پر حصہ لے کر ہی حقیقی معنوں میںوزیر اعلی کے ویژن کلین اینڈ گرین پنجا ب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔ڈی پی او محمد ذوالفقار احمد نے کہا کہ صفا ئی نصف ایما ن ہے اسی سنہر ے اصول کو اپنا کر ہم اپنے وطن عز یز کو صاف ستھر ا اور خو شحا ل بنا نے میں کا میا ب ہو سکتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ضلع میں امن و اما ن قا ئم رکھنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی پنجاب کی کلین اینڈ گرین پاکستان کو کا میاب بنا نے کے لیے محکمہ پو لیس ہراول دستہ ثا بت ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر نا رووال نے کلین اینڈ گرین مہم کو کا میا ب بنا نے کے لیے افسران کو وسائل کے بہتر استعمال کی ضرورت پر زوردیتے ہو ئے کہا کہ تمام محکمہ جات با لخصو ص لو کل گو رنمنٹ ،میو نسپل کارپوریشن ،تعلیم ،صحت اپنے اپنے دفاتر کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی دیواروں کے ساتھ شجر کاری کریں -ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک اور ڈی پی او محمد ذو الفقار احمد نے اس مو قع پر کلین اینڈ گرین مہم میں حصہ لیتے ہو ئے اپنے ہا تھو ں سے شہر کی صفائی کا آغاز کیا اور جسٹر بائی پاس میں گرین بیلٹ پر شجر کاری کے حوا لے سے پو دے بھی لگا ئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں