شاہ محمودقریشی

کلبھوشن پکارتا رہا بھارتی سفارتکار دم دبا کر بھاگ گئے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن پکارتا رہا بھارتی سفارتکار

دم دبا کر بھاگ گئے ،شیشے پراعتراض تھا،وہ بھی ہٹادیا،بھارت کی بدنیتی کھل گئی،یہ رسائی نہیں چاہتے

تھے،سیکورٹی کے پیش نظر بالکل تنہانہیں چھوڑسکتے تھے،پتہ نہیں کیاکرلیتے،سی پیک میں ایران کے شامل

ہونے اورافغانستان میں قیام امن کافائدہ سب کوہوگا،بھارت کے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلے

جیسی گرمجوشی نہیں ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ گزشتہ روز

بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنیب غیرچلے گئے تھے ، بھارتی سفارتکار بات کرنے سے کتراتے

رہے،کلبھوشن پکارتارہا،بھارتی سفارتکاردم دباکربھاگ گئے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کی بدنیتی

کھل گئی،یہ رسائی نہیں چاہتے تھے،انہیں شیشے پراعتراض تھا،وہ بھی ہٹادیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے یہ بھی کہا

کہ ایک کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار بھی ہٹادیتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سیکورٹی کے پیش نظر بالکل

تنہانہیں چھوڑسکتے تھے،پتہ نہیں کیاکرلیتے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک میں ایران کے شامل ہونے اورافغانستان

میں قیام امن کافائدہ سب کوہوگا۔و زیر خارجہ نے کہاکہ یہ بھارت کیلئے ایک جھٹکاہے،بھارتی حکومت پر

اپوزیشن تنقیدکررہی ہے،چین اوربھارت میں جھڑپ سے کئی بھارتی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نیپال کی پارلیمنٹ کوقراردارکے ذریعے مطالبات پیش کرنے پڑگئے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلے جیسی گرمجوشی نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب تاہم اب خودتنہاہوچکاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں