فخرزمان

کشمیر پریمئر لیگ میں فخرزمان بطور آئیکون پلیئر کوٹلی لائنز کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین فخرزمان کوٹلی لائنز کا حصہ بن گئے۔کشمیر پریمئر لیگ میں فخرزمان کوٹلی لائنز کی نمائندگی کریں گے۔ فخرزمان کوٹلی لائنز کے آئیکون پلیئر ہوں گے۔ فخرزمان نے کہا کہ کوٹلی لائنز کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے۔

فخرزمان نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ کا بے تابی سے انتظار ہے ، کشمیر پریمیر لیگ سے مزید کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئیگا، اونرز کوٹلی لائنز، ناصر یوسف، خالدضیا ، فیصل ندیم مرزا ، مرزا اعجاز بیگ نے کہا کہ وہ فخرزمان کو کوٹلی لائنز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں