عمران اسماعیل

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،متنازعہ شہریت بل سے بھارت مزید ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا ، عمران اسماعیل

کراچی( عکس آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 5 فروری کا دن کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال محبت کا دن ہے ۔

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے کا پاکستان ، کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کشمیر کاز کے سفیر بن کر دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر اجاگر کر رہے ہیں ، متنازعہ شہریت بل سے بھارت مزید ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا ،

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد تحریک آزادی میںکشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر کیلئے پوری قوم متحد اور یک زبان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں