سابق وزیراعظم عمران خان

کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں ،شہباز شریف سن لو! بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، عمران خان

مریدکے (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہیں نے نہ کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں، شہباز شریف سن لو! بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا،ملک میں انتخابات کے علاوہ قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں،بڑے بڑے بوٹوں کی پالش کرنا تمہاری زندگی ہے،میں نے صرف شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی بات نہیں کی ۔اتوار کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مریدکے میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے یوئے کہا کہ مریدکے کے لوگوں پر پورا اعتماد تھا، ڈٹے رہنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر سے پہنچنے پرعوام سے معذرت کرتا ہوں، عوام کا سمندر رات کے اندھیرے میں نظرنہیں آرہا تھا، عوام رات سے میرا انتظار کرتی رہی۔ عمران خان نے کہا کہ مریدکے کے جنون اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، صرف اللہ سے مدد مانگتا ہوں، امریکا یا کسی اور سے نہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتخابات کے علاوہ قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اربوں روپے خرچ کر کے لوگوں کے ضمیر خریدے گئے، قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، آج بھی کہتا ہوں صاف شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے 22سال جدوجہد کی، کسی کی منتیں نہیں کیں، عوام کی طاقت سے اوپر آیا۔ انہوں نے کہا کہ تم سے بات کرنے کا کیا فائدہ، تمہارے پاس بات کرنے کیلئے ہے کیا؟ میری قوم کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف سن لو! بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، شہبازشریف نے بیان دیا کہ میں نے آپکو پیغام پہنچایا، شہباز شریف نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی کا پیغام پہنچایا۔ انکا کہنا ہے کہ میں نے ان سے بات کی جن کو ملنے کیلئے آپ ڈگی میں چھپ کر جاتے تھے، تمہارے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے ہے کیا، بڑے بڑے بوٹوں کی پالش کرنا تمہاری زندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تم نے امریکا کے جوتے پالش کرنے کے بعد ڈگی میں بند ہو کر بوٹ پالش کیے، شہبازشریف تمہارے پاس میں کیوں پیغام پہنچاوں گا؟ عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے ان سے بات کی جو تمہیں اشاروں پر چلاتے ہیں، میں نے صرف شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی بات نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں