اداکارہ سجل علی

کسی کی مدد کرنے کے لئے انتطار نہ کریں بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق فوری طور پر مدد کریں، سجل علی

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ سجل علی نے کہا ہمیں کسی کی مدد کرنے کے لئے مناسب وقت کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے ۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں کہاکہ کسی کے کام آنے کے لئے انتطار نہ کریں بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق فوری طور پر مدد کریں۔

انہوں نے کہا ہم اپنے اخلاق سے پہچانے جاتے ہیں کہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کے لئے کتنےفائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ارد گرد کے لوگوں کو ہماری ہنسی، ہمارے وقت، ہمارے پیار کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے اور ہمیں ہر حال میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں