وزیراعلی پنجاب

کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعلی پنجاب

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ارکان اسمبلی کی مشاورت سے حکومتی امور کے اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کی سرگرمیوں کے بعد وزیراعلی پنجاب بھی متحرک ہوگئے۔ عثمان بزدار نے دو روزمیں 50 سے زائد ارکان سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلی نے انتقامی کارروائیوں کے الزام کو مستر د کر دیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ارکان اسمبلی کو ساتھ لیکر چلا ہوں، ہر شہر کو ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں۔ ترین گروپ کے فیصل حیات، عمر تنویر بٹ، غضنفر عباس چھینہ نے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیراعلی نے صبح دس سے گیارہ بجے تک کا وقت ارکان اسمبلی کے لئے مقرر کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں