جوزپ بوریل

کسی کا خوف ہولناکی کا جواز نہیں بن سکتا،جوزپ بوریل

بارسلونا (عکس آن لائن)اسرائیل اور حماس کی جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد سپین کے دارالحکومت بارسلونا میں ہوا ہے۔ کانفرنس میں یورپ، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک کے وفود شریک ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانفرنس کی مشترکہ صدارت یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کی۔واضح رہے اسرائیلی نمائندے نے اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی ہے۔ میزبان ملک سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ہی مشرق وسطی میں امن لانے کے لیے ممکنہ طور پر واحد قابل بھروسہ شراکت دار ہے۔

وزیر خارجہ سپین نے کانفرنس کے آغاز سے پہلے سعودی وزیر خارجہ کے زیر قیادت آئے عرب اور اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ عرب اور اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کا وفد پچھلے کئی دنوں سے مختلف اہم ملکوں کے دورے کر چکا ہے تاکہ غزہ میں جاری صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے متوجہ کر سکے۔عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے اس مسلسل دورے کے حوالے سے سپین پانچویں کڑی ہے۔ اس سے قبل چین، روس، برطانیہ اور فرانس میں ملاقاتیں کر چکے ہیں۔اسرائیل کی اس کانفرنس میں عدم شرکت کو یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے بہت محسوس کیا۔ بوریل نے کہا کہ اسرائیل کی غیر حاضری پر افسوس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں