لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے،
کہ کسی بھی پراجیکٹ میں اپنے اطمینان کے ساتھ پرستاروں کی پذیرائی بھی نا
گزیر ہوتی ہے ، میں کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میں اپنے کام میں پرفیکٹ ہوں،
کیونکہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ شوبز سمیت کسی بھی شعبے سے وابستہ جس بھی شخص نے یہ سوچ لیا،
کہ وہ اپنے کام میں پرفیکٹ ہے اور اسے مزید کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں تو سمجھیں اس کے زوال کا آغازہو گیا ۔
میں آج بھی عاجزی اور انکساری کے ساتھ سیکھنے کیلئے کوشاں رہتا ہوں ،
اور خدا کی ذات نے مجھے اس کی بدولت بڑی کامیابیاں عطا کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جتنے بھی پراجیکٹ کئے ہیں میری کوشش ہوتی ہے،
کہ ان میں یکسانیت نہ ہو بلکہ میں ہرپراجیکٹ میں پہلے سے بہتر اور منفرد کام کروں ۔