ڈپٹی کمشنر نارووال

کسی بھی ناگہانی صورت حال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر نارووال

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زماں نے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

آنیوالے متوقع سیلاب کے خدشے کے پیش نظر جانی ومالی نقصان روکنے کے لیے تمام ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ / ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں آڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جی)، اسسٹنٹ کمشنرز نارووال، شکرگڑھ، ظفروال، ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجنئیر عدنان نواز، ایکسیئن ایریگیشن ، سی ای او ہیلتھ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، سی او میونسپل کمیٹی نارووال شکرگڑھ ظفروال اور ودیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈ پٹی کمشنر نارووال نے اے ڈی سی (جی) اور ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122کو ہدایت کی کے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر آنیوالے متوقع سیلاب سے نپٹنے کے لیے لائحہ عمل تیار کریں

ڈی سی نارووال نے اجلاس میں ریسکیو 1122 سمیت تمام محکموں سے سیلاب سے متعلقہ تمام ضروری سازو سامان کی فہرستوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر نارووال نے کرونا ایمرجنسیز کو بہترین انداز میں ڈیل کرنے پر ریسکیو 1122 نارووال کو خراج تحسین پیش کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں