پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

کسی بھی ملک کی ترقی وہاں کے امن کے ساتھ جڑی ہوتی ہے’ ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(عکس آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں اے ایس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پیس اینڈ اکنامکس سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر فہیم الرحمن سہگل، محمد علی میاں، ایڈیشنل آئی جی ریاض نذیر گارا، محمد ندیم بھٹی، محمد ابوبکر، احسن یار بابر، بلال خان اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی وہاں کے امن کے ساتھ جڑی ہوتی ہے اور ملک کی ترقی بد امنی کے ساتھ ناممکن ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ آج کی دنیا میں نوجوانوں کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

امن پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ سرمایہ کاری کیلئے قیام امن بنیادی جزو ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ نگران حکومت پنجاب صاف، شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کی ذمہ دار ہے۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سمٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اورسمٹ کے آخر میں نگران صوبائی وزیر صحت نے مہمانوں کے درمیان ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں