علی امین گنڈا پور

کسی بھی ریاست میں عدل و انصاف کے لیے وکلاءاور پولیس کا کردار اہم ہوتا ہے،علی امین گنڈا پور

مظفرآباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر حکومت و وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست میں عدل و انصاف کے تقٓاضے پورے کرنے کے لیے وکلاءاور پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔آزادکشمیر میں وکلاءاور پولیس کے درمیان جو صورت حال پیدا ہوئی اس پر نہایت دکھ ہوا ۔وکلاءاور پولیس ریاست کے اہم بنیادی ستون ہوتے ہیں جو معاشرے میں عدل و انصاف کو اس کے حقدار تک پہنچانے میں بنیاد ی کردار ادا کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سید وارث علی گیلانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال انتہائی سنگین نوعیت کی حامل ہے لیکن جس طرح حکومت آزادکشمیر نے اس پر آنکھیں موندیں ہوئی ہیں اس پرافسوس ہے کیونکہ معاملے پر وکلاءکی ہڑتال و عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور معاشرے میں عوام کو انصاف کی فراہمی کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سید وارث علی گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر میں رواں دنوں میں محکمہ پولیس اور معزز

وکلاءکے درمیان پیش آنے والا واقعہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ریاست کے انتہائی اہم جزو ہیںاور ریاست میں امن و امان قائم رکھنا اور عدل و انصاف کی فراہمی ہر فرد تک بہم پہنچانا دونوں اداروں کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے ،وکلاءاور پولیس کے درمیان پیش آنے والا واقعہ وقوع پذیر ہونے کی وجہ سے دونوں اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی لیکن معاملات کو بجانب حل لے جانے کی بجائے جس طرح کچھ لوگوں نے معاملے کو بھڑکا کر طول دیا اس سے معاملات مزید سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور دونوں اداروں میں انتہائی تناو کا ماحول ہے ۔

پولیس اور وکلاءدونوں ریاست کے معزز ادارے ہیں اور انہیں معاملات کو بجائے کہ مزید الجھانے کے اب سُلجھانے کی طرف سے متوجہ ہونا چاہیے ۔ریاست میں اداروں میں تناﺅ کی وجہ سے عدل و انصاف کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے اور ایک غیر یقینی صورت حال پیدا ہورہی ہے ۔اس موقع پر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صورت حال سے بخوبی واقف ہیں اور معاملے کو خوش اُسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں ،کوشش کررہے ہیں کہ دونوں اداروں میں تناو کو کم کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مسئلے کے ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے انہیں جوابدہ کیا جا سکے ۔سید وارث علی گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر ایک پر امن علاقہ ہے جہاں سب لوگ انتہائی اخوت،بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ُپر امن زندگی بسر کرتے ہیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں انہیں اچھی طرح سے سمجھ کر اداروں میں تناو کے ماحول کو کم کرتے ہوئے بہتر انداز میں حل کیا جائے تاکہ ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں کٹہرے میں لا کھڑا کرکے انہیں جوابدے کیا جا سکے ۔اس موقع پر سید وارث علی گیلانی نے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کوگزشتہ روز بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر کی جانے والی جارحیت اور ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بریف کیا کہ بھارتی بزدل افواج نے نہتے عوام پر بے دریغ فائرنگ کی ۔

دریں اثناءسید وارث علی گیلانی نے نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں مری میں کشمیری مسافروں پر ہونے والے حملوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ جس طرح کے فائرنگ اور ڈکیتی کے واقعات پیش آرہے ہیں اس سے مسافروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس بات یہ یقین دہانی کروائی کہ معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ،مری میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس ہے اس ضمن میں شر پسند کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اور واقعہ میں ملوث ذمہ داران کو اُن کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں