چینی وزارت خارجہ

کسی بھی آسٹریلوی وزیر اعظم نے 7 سالوں میں پہلی مر تبہ چین کا دورہ کیا ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سات سالوں میں کسی آسٹریلوی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مختلف موضوعات پر دوستانہ ماحول میں مفصل اور جامع ملاقاتیں کیں اور اہم ثمرات برآمد ہوئے ، جن پر دونوں ممالک اور عالمی برادری کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔ بدھ کے روز تر جمان نے ایک پر یس بر یفنگ میں کہا کہ چین باہمی احترام، برابری اور باہمی مفاد کی پاسداری، اختلافات کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ امور تلاش کرنے، دورے کے نتائج پر عمل درآمد کو فعال طور پر فروغ دینے، بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، عوام سے عوام کی دوستی کو بڑھانے، اور ایک نئے نقطہ آغاز پر چین۔

آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں، اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام میں مزید مثبت توانائی پیدا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں