نامناسب رویہ

کسووال:ہسپتال عملہ کا عوام کے ساتھ نامناسب رویہ کی وجہ سے اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج

کسووال(نمائندہ عکس آن لائن) رول ہیلتھ سینٹر96بارہ ایل میں موجودہ ہسپتال عملہ کا عوام کے ساتھ نامناسب رویہ،بدتمیزی اور گالم گلوچ کی وجہ سے اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج،آئے روز ڈاکٹرز عملہ سمیت غیر حاضر ، آر ایچ سی96 بارہ ایل میں سینئر میڈیکل آفیسر تعینات کیا جائے، ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری ہونے والی مشینری کی بھی انکوائری رپورٹ کو منظر عام کیا جائے۔

اہلیان علاقہ آر ایچ سی96 بارہ ایل،تھانہ شاہکوٹ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز رول ہیلتھ سینٹر96بارہ ایل کے عملہ کے خلاف لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب ،وزیر صحت پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ایک طویل عرصہ سے تعینات عملہ کو فوری طورپر تبدیل کیا جائے اور آر ایچ سی میں سینئر میڈیکل آفیسر کو تعینات کیا جائے کیونکہ عرصہ دراز سے یہاں پر سینئر میڈیکل آفیسر کی سیٹ خالی ہے ۔جبکہ چند سال قبل ہسپتال سے چوری ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی مشینری کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا جائے۔اہلیان علاقہ مہر راشد آرائیں ،مہر جاوید آرائیں ،محمّد رمضان بھٹی ،انعام خان ،عبدالحمید فیضی ،شیراز خان ،چوہدری دلاور گجر ،چوہدری بلال گجر ،ٹیلر ماسٹر ثقلین ،ملک اکرم ،اشرف بھٹی ،چوہدری احمد گجر ،چوہدری مرتضیٰ گجر،چوہدری ابرار گورسی گجر،عمران خان ،زبیر آرائیں ،گاﺅں اور قریبی دیہات سے آنے والے اکثر مریض جب ہسپتال آتے ہیں تو وہاں پر ڈاکٹرز سمیت کوئی عملہ موجود نہیں ہوتا ۔جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اور مریضوں کو چیچہ وطنی یا میاں چنوں لے جانا پڑتا ہے اور دوسرے شہروں میں جانے سے وقت ضائع ہوجاتا ہے اورطبی امداد ملنے سے قبل ہی مریض اپنی جان کی بازی ہار جاتا ہے ۔آئے روز ڈاکٹرز عملہ سمیت غیر حاضر ہوتے ہیں۔اہلیان علاقہ کے درجنوں افراد نے آر ایچ سی عملہ غفلت ،لاپرواہی،غیر انسانی رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر ہمارے مطالبات فوری طور پرتسلیم نہ کیا گئے تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔لوگوں نے کہا کہ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر سمیت دیگر عملہ عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھیں ،قریبی دیہات سے آئے مریضوں کو ادوایات اور طبی امدادکے لئے ہر وقت عملہ کو ہسپتال میں پابند کیا جائے ۔

عوام الناس کو خواری سے بچانے کیلئے مریضوں کو چیچہ وطنی اور دیگر شہروں کے چکر لگوانے کی بجائے متعلقہ ہسپتال میں ہی چیک کیا جائے ۔میڈیکل آفیسرز عوام کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں،جذبہ خدمت انسانی کے تحت عوام کے ساتھ محبت اور پیار سے پیش آئیں، موجودہ ڈاکٹرز کے نامناسب رویہ کی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا جائے اور ان کی جگہ پر انسان دوست ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے ۔ہسپتال میں سینئر میڈیکل آفیسر کو تعینات کیا جائے اور چند سال قبل ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری ہونے والی مشینری کی بھی انکوائری رپورٹ کو عوام الناس کے سامنے لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں