کرینہ کپور

کرینہ کپور کی مشہور بھارتی سیاستدان راہل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی(عکس آن لائن ) بالی ووڈ نگری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور منے مشہور بھارتی سیاستدان راہل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔کرینہ کپور نے اپنی اس خواہش کا اظہار سن 2002 میں میزبان سیمی گریوال کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا تھا جس کو بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے حال ہی میں دوبارہ شیئر کیا گیا ہے۔

اس انٹرویو کے دوران سِیمی گریوال نے بیبو سے پوچھا تھا کہ آپ کسے ڈیٹ کرنا پسند کریں گی؟ جس پر کرینہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی مجھے یہ کہنا چاہیے یا نہیں مگر میں راہل گاندھی کو ڈیٹ کرنا اور انہیں جاننا چاہوں گی اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ راہل گاندھی سے متاثر ہیں اور ان کی تصاویر دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں کہ ان سے بات کرکے کیسا لگتا ہوگا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ ان کے ساتھ باتیں کرنا کیسا لگتا ہوگا، میں ایک ایسے خاندان سے ہوں جس کا تعلق فلموں سے ہے اور وہ سیاست سے جڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لئے شاید ان سے گفتگو مزیدار ہوگی۔

تاہم اس انٹرویو کے سالوں بعد بھارتی میڈیا نے اداکارہ سے اس بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پرانا انٹرویو ہے اور انہوں نے دوںوں خاندانوں کے نام بےحد مقبول ہونے کی وجہ سے ایسا کہا تھا۔یاد رہے کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب کرینہ کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں