امام الحق

کرکٹ فینز کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسا کریں،امام الحق

لاہور (عکس آن لائن) ٹیسٹ کرکٹرامام الحق نے کہاکہ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسا کریں۔ٹویٹ کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں کیوں کہ آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ آپ فینز جس طرح ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں،اسی طرح سپورٹ کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں کیوں کہ ہم آپ اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران پاکستان کی اننگز میں اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں پرآوازیں کسی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں