احسان مانی

کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے پر سٹیک ہولڈرز کا خیال رکھنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے، احسان مانی

لاہور(عکس آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے پر اپنے سٹیک ہولڈرز کا خیال رکھنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے، لہٰذ احساس ہے کہ لاک ڈاؤن کے ان دنوں میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں اور عیدالفطر کی آمد کے موقع پر ان کی امداد کریں۔

احسان مانی نے کہا کہ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کے لیے یہی صحیح وقت ہے‘ ان حالات میں اپنے کرکٹرز کا آگے آنا اور اپنے قیمتی سامان کو خیراتی اداروں کے ذریعے نیلام کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگا‘ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کئی کھلاڑی انفرادی حیثیت میں بھی عطیات دے رہے ہیں تاہم میں شاہد آفریدی، اظہر علی اور رومان رئیس کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جو اس مقصد میں سب سے نمایاں رہے‘

انہوں نے کہاکہ اس سے قبل پی سی بی وزیراعظم کوویڈ19 ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کرچکا ہے جس میں سے آدھی رقم سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ مینز اور ویمنز کرکٹرز کے علاوہ بورڈ ملازمین نے دی تھی‘پی سی بی ماہ مارچ میں کراچی میں موجود حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کوایکسپوسنٹر میں قائم کردہ ہسپتال میں کام کرنے والے پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ میں بھی تبدیل کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں