شہباز گل

کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے سپوت آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں،شہباز گل

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے سپوت آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی میں کرپشن کے مہارتھیوں کی بھرمار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کیس میں زرداری اور فریال تالپور پر 35 ارب روپے سے زائد لانڈرنگ کے کیسز ہیں، موصوف پر اوپل 225 کے جعلی اکاونٹس میں تقریبا 5 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، زرداری کے قریبی ساتھیوں نے سیاست کی آڑ میں اربوں کی کرپشن کی، مافیا ڈان آصف زرداری کے کرتوتوں کا حساب کون دیگا؟۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ بھتہ خور اور قاتل بھی اسمبلی فلور پر تقریریں کر رہے ہیں، ہر سال تھر میں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تعداد پچھلے سال سے زیادہ ہوتی ہے، کتوں کے کاٹنے کی ویکسین سیاسی فون پر ملتی ہے، صدقے کے بکرے بھی جعلی اکاونٹس سے خریدنے والے کرپشن پر بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں