پیپلز پارٹی

کرپشن کے آئن سٹائن تحریک انصاف کے پاس ہیں اور ہدف سندھ حکومت کو بنایا جارہاہے‘ پیپلز پارٹی

لاہور(عکس آن لائن )پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلےمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کرپشن کے آئن سٹائن تحریک انصاف کے پاس ہیں اور ہدف سندھ حکومت کو بنایا جارہاہے،

تحریک انصاف کی بد عنوانیوں کی داستان سامنے آنے کے بعد عمران نیازی اب عوام سے ذرائع ابلاغ پر توجہ نہ دینے کی درخواست کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ، تحریک انصاف کے منصوبہ ساز صرف سبز باغ دکھانے تک محدود ہیں اوروہ خود ناقابل اصلاح ہیں، عمران نیازی کے پاس کوئی قابل شخص نہیں جو انہیں حقائق کے بارے آگاہ کرسکے،نالائق اور نااہل حکمران ملک کو تباہ کررہے ہیں اور جعلی منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں ،ےہ کاغذی منصوبے تحریک انصاف کے لئے درد سربن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے تعصب اور کینہ پروری کی تمام حدیں پار کرلی ہیں،سندھ حکومت کو ناکام قرار دینے اور سندھ کے منتخب وزیر اعلی کے خلاف روز اعلان کرنے والے سن لیں کہ اگر وفاق نے اس طرح کا کوئی قدم اٹھایا ہے پھر وفاق کو سخت ردعمل کاسامنا کرنے پڑے گا ، پورا ملک عمران نیازی نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہا ہے اور وہ سندھ حکومت کوہدف بنائے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں