چوہد رھری سرور

کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ، جھوٹ کا دوسرا نام ہے ، چوہد رھری سرور

لاہور(عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چوہد رھری سرورنے کہا ہے کہ کرپشن ملکی ترقی اور خو شحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ اور جھوٹ کا دوسرا نام ہے، وزیر اعظم عمران خان نے انسداد بدعنوانی کے تمام اداروں کو آزاد اور خود مختار بنا دیا۔ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کرپشن کی ہر جگہ ملامت اور مذمت ناگزیر ہے، اخلاقی پستی دراصل معاشی کرپشن کی بنیاد ہوتی ہے،

ہمیں ہر سطح اور ہر شعبے میں کرپشن کے ناسور سے جان چھڑوانی ہے۔چودھری سرور نے کہا ہماری حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، ہم ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں