یاسمین راشد

کرپشن مافیا نے اپنے گناہوں کو چھپانے کی خاطر نیب کے پر کاٹ دیئے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

شیخوپورہ(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرپشن مافیا نے اپنے گناہوں کو چھپانے کی خاطر نیب کے پر کاٹ دیئے ہیں اور یہ ادارہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے بھی زیادہ کمزور ہوگیا ہے شیخوپورہ میں پی پی 140 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار خرم شہزاد ورک واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور ضمنی الیکشن میں عوام لوٹوں کو نشان عبرت بنا دیں گے اور آئندہ کوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور چوک شیخوپورہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکمران ملک کے خلاف بہت بڑی سازش کا حصہ بن چکے ہیں اور 98 فیصد عوام کی غربت اور مہنگائی کے خلاف نکلنے والی بددعائیں اور چیخیں بتا رہی ہیں کہ ان حکمرانوں نے 35 برس کے دوران صرف کرپشن منی لانڈرنگ بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا تجربہ حاصل کیا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف کا دبا وقبول نہ کیا تھا اور پٹرول ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھائی تھیں اب روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بڑھ رہی ہے اور حکمرانوں کو عمران خان کے خلاف تقاریر کرنے کے سوا کوئی کام نہ ہے

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور ثابت ہو جائے گا کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ نیب ترامیم کو منسوخ کر دے گی پی ٹی آئی کا ہر کارکن عمران خان کا سپاہی ہے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ نالائق حکمرانوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ڈالر اور سونے کی قیمت میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے جس کا اثر معیشت پر بری طرح پڑ رھا ہے پی پی 140 کے ضمنی الیکشن میں ہمارے ٹائیگرز کی موجودگی میں کوئی دھاندلی نہ کر سکے گا ورکرز کنوینشن سے پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کی صدر ڈاکٹر شنیلا رتھ تحریک انصاف کے رہنماں کنور عمران سعید خان خرم شہزاد ورک الحاج اسلم بلوچ آصف منظور ورک حافظ مدثر مصطفی خان شیخ زین ندیم وحید بنگش شاہ نواز سرا معراج خالد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا کنوینشن کی قرار داد میں تحریک انصاف شیخوپورہ کے کارکنوں کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج ہونے والے مقدمہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں