مصطفی کمال

کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے، پیپلز پارٹی نے صوبے کا برا حال کردیا،مصطفی کمال

کراچی (نمائندہ عکس) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے، پیپلز پارٹی نے صوبے کا برا حال کردیا ہے اور اس کے باوجود وہ وفاق پر تنقید کرتے رہتے ہیں، ساڑے تین سال تک عمران خان حکمرانی کرتے رہے اور پیپلز پارٹی کو کوئی ڈر خوف نہیں تھا اور انکا ایگرایمنٹ تھا کہ تم ہم کو کچھ نہ بولو ہم تمھے کچھ نہیں بولیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صوبے کے ساتھ زیادتی کی ہے،

ایم کیو ایم والے بھی حکومت میں بیٹھی رہے اور اپوزیشن سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا ہر ڈیپارٹمنٹ زیادہ کرپٹ ہوگیا ہے ، ہر محکمے میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کوتاہی برتی گئی ، جمعے کے دن سگنلز پر آدھے گھنٹے کھڑے ہونے کی ڈرامے بازی کی گئی، اپنے ملک میں سگنل بند کرکے کشمیروں سے ہمدردی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ، ڈالر کی صورت حال سب کے سامنے ہے اور عمران خان اداروں سے نا راض ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں ، ملک میں افرا تفری پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ملکی اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلایا جارہا ہے پاک سر زمین پارٹی اس اقدام کی مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں