پرویز الہی اور مونس الہی

کرپشن اور کک بیکس کا الزام، پرویز الہی اور مونس الہی کیخلاف نیب ریفرنس تیار

اسلام آ باد (عکس آن لائن) قومی احتساب بیورو ( نیب )نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات پر ریفرنس تیار کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے تیار کئے جانے والے ریفرنس میں پرویز الہی ،مونس الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق پرویزالہی نے خلاف قانون ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور کک بیکس لیں جبکہ مونس الہی نے متعلقہ حکام سے کک بیکس کے شیئر طے کیے اور رشوت کے پیسوں سے 72ملین کی 384 کنال اراضی خریدی۔

ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اکاونٹ میں 10 کروڑ کی رقم جمع ہوئی۔ چئیرمین نیب نذیر احمد بٹ کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں